پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور میں سالانہ اسٹوڈنٹ ویک کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
رجسٹرار ڈاکٹر منظوم اختر ، ڈین ڈاکٹر عثمان راشد، کنٹرولر ڈاکٹر اظہر نعیم کمبوہ، ٹریژرّ انجم شریف اس موقعے پر موجود تھے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔
نوجوانوں کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا یونیورسٹی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: ڈاکٹر عاکف انور
طلبہ نے وائس چانسلر کے ہمراہ تصاویر بھی بنائیں۔
طلبہ کا کہنا تھا ایک ویژنری وائس چانسلر کو اپنے ہمراہ دیکھ کر بے انتہا خوشی محسوس ہوتی ہے

